قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان اظہر علی کا کہنا ہے کہ ترکی کا مشہور ڈرامہ ارطغرل دیکھ کر تمام کھلاڑیوں کو حوصلہ مل رہا ہے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اظہر علی کاکہنا تھا کہ قومی ٹیم میں اس وقت کوئی بھی ایسا کھلاڑی نہیں جو ارطغرل نہ دیکھ رہا ہو۔ اظہر علی کا مزید کہنا تھا کہ تیسرے ٹیسٹ میں موسم بہتر رہنے کا امکان ہے، ہم اپنی کارکردگی کی بنیاد پر سیریز برابر کرنے کی کوشش کریں گے،
ان کا کہنا تھا کہ ہمارے فاسٹ باؤلر نوجوان لیکن باصلاحیت ہیں، امید ہے کہ تیسرے ٹیسٹ میں وہ اچھا پرفارم کریں گے۔