لاہور۔ پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) نیسلیکشن کمیٹی کے 4 ممبرز فارغ کرکے نئے ممبرز مقرر کردیئے ہیں۔سلیکشن کمیٹی کے چیف سلیکٹر مصباح الحق ہی ہوں گے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کی نئی سلیکشن کمیٹی میں عبدالرزاق، شاہد انور،باسط علی شامل ہیں، محمد وسیم اور عبدالرحمن بھی سلیکشن کمیٹی کا حصہ ہیں۔
سابق قومی کپتان محمدیوسف کو ہائی پرفارمنس سنٹرکا بیٹنگ کوچ بنا دیا گیا ہے۔
عتیق الزمان اور سابق ٹیسٹ فاسٹ باولر محمد زاہد بھی کوچنگ پینل میں شامل کرلئے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ سابق آل راؤنڈر عبدالرزاق خیبر پختونخوا، باسط علی سندھ، عبدالرحمن سدرن پنجاب کے کوچ مقرر کردیئے گئے ہیں۔
محمد وسیم نادرن، فیصل اقبال بلوچستان اور شاہد انور سنٹرل پنجاب کے کوچ مقرر کئے گئے ہیں۔