خانہ کعبہ کو دوبارہ غلاف سے مکمل ڈھانپ دیا گیا

مکہ مکرمہ۔سعودی عرب میں حج سیزن کے آغاز پر غلاف کعبہ اْوپر اْٹھا دیاجاتا ہے جسے حج سیزن کے اختتام پر واپس نیچے کر دیا جاتا ہے۔ گزشتہ روز حج سیزن کے اختتام پر غلاف کعبہ کا اْٹھا ہوا حصہ نیچے کرنے کی متبرک تقریب ہوئی جس میں 40 ماہرین کی ٹیم نے حصہ لیا۔

 مسجد الحرام کی انتظامیہ نے حج موسم ختم ہونے پر غلاف کعبہ کا اٹھا ہوا حصہ اتار کر شاذروان کے سونے کے ہکس سے باندھ دیا۔

گزشتہ رات اْٹھا ہوا غلاف کعبہ شاذروان کے سونے کے ہک سے باندھنے کے دوران کورونا وائرس سے بچاؤکے لیے حفاظتی تدابیر کے تحت مکمل کی گئی۔

 شروعات شاذروان کے سونے کے ہک نصب کرکے کی گئی۔ غلاف کعبہ اور حلقوں کو ایک دوسرے سے جوڑنے کے لیے رسی کا انتظام کیا گیا۔