کابل۔افغانستان میں جھڑپوں کے نتیجے میں دس سکیورٹی اہلکاروں اور سات طالبان سمیت 15 افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہو گئے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق صوبہ تخار کے ضلع بہاؤ الدین میں طالبان کے ایک گروپ نے اچانک سکیورٹی چوکیوں پر دھاوا بول دیا
۔
اس موقع پر سکیورٹی فورسز نے بھی جوابی کا رروائی کی۔ جھڑپ میں سات طالبان اور دس ملیشیا اہلکار ہلاک جبکہ متعدد افراد زخمی ہو گئے۔