واشنگٹن (آن لائن)امریکا میں ڈیموکریٹک پارٹی کے کنونشن میں خاتون سینیٹر کملا ہیرس نے نومبر میں ہونے والے الیکشن میں نائب صدارتی امیدوار کے طور پر اپنی نامزدگی باقاعدہ طور پر قبول کر لی۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق کنونشن کے مندوبین سے خطاب میں کملا ہیرس نے الزام لگایا کہ موجودہ ریپبلکن صدر ٹرمپ امریکا کی مؤثر قیادت کرنے میں ناکام رہے ہیں۔
پچپن سالہ ہیرس نے کہا کہ ٹرمپ نے امریکی شہریوں کو درپیش المیوں کو اپنا سیاسی ہتھیار بنا لیا ہے۔
کورونا وائرس کی وبا کے باعث زیادہ تر آن لائن منعقد کیے جانے والے اس پارٹی کنونشن میں سابق نائب صدر جو بائیڈن کو ڈیموکریٹک پارٹی کا صدارتی امیدوار نامزد کیا جا چکا ہے۔
تقریباًڈھائی ماہ بعد ان کا انتخابی مقابلہ ڈونلڈ ٹرمپ سے ہو گا۔