کیلی فورنیا میں آسمانی بجلی گرنے سے آگ بھڑک اٹھی، لاکھوں ایکڑ اراضی کو لپیٹ میں لے لیا 

امریکی ریاست کیلی فورنیا میں آسمانی بجلی گرنے سے لگنے والی آگ نے لاکھوں ایکڑ اراضی کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔

امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق کیلی فورنیا کے جنگلات میں 300 سے زائد مقامات پر لگی آگ بے قابو ہو گئی ہے جسے بجھانے کے لیے ہیلی کاپٹرز سے پانی اور کیمیکلز کا چھڑکاؤ کیا جا رہا ہے۔

میڈیا رپوٹس کے مطابق کیلی فورنیا میں تیزی سے پھیلنے والی آگ نے 3 لاکھ ایکڑ سے زائد اراضی کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔

آسٹریلیا کے جنگلات میں لگی آگ تیزہواؤں کی وجہ سے پھیلنے لگی خبر ایجنسی کے مطابق شدید نوعیت کی آگ سے 50 مکانات تباہ جبکہ ہزاروں افراد گھر بار چھوڑنے پر مجبور ہو گئے ہیں۔

رپورٹس کے مطابق کیلی فورنیا کے جنگلات کی لگی آگ پر قابو پانے کی کوشش کے دوران ایک پائلٹ ہلاک بھی ہوا جب کہ 23 مقامات پر لگی شدید نوعیت کی آگ بجھانے کے لیے ہزاروں فائر فائٹرز سر توڑ کوششیں کر رہے ہیں۔

دوسری جانب گورنر کیلی فورنیا کا کہنا ہے کہ ریاست کے جنگلات میں آگ ہزاروں آسمانی بجلیاں گرنے سے لگی۔

حکام کا کہنا ہے کہ کیلی فورنیا میں 72 گھنٹوں کے دوران آسمانی بجلی گرنے کے 10 ہزار 849 واقعات رپورٹ ہوئے۔