ایران نے متحدہ عرب امارات کے بحری جہاز کو قبضے میں لے لیا، عملہ بھی زیر حراست

ایران نے متحدہ عرب امارات کے بحری جہاز کو خلاف ورزی پر قبضے میں لے لیا۔جمعرات کو ایرانی وزارت خارجہ نے بتایا کہ متحدہ عرب امارات کے بحری جہاز کوعلاقائی پانیوں کی خلاف ورزی پر قبضے میں لیا جب کہ عملے کو بھی خلاف ورزی کے الزام میں حراست میں لے لیا۔

متحدہ عرب امارات کے کوسٹ گارڈ نے اسی دن 2 ماہی گیروں کو بھی ہلاک کیا تھا۔اگرچہ امارات کی جانب سے اس واقعے پر افسوس کا اظہار کیا گیا اور معاضہ ادا کرنے کا بھی کہا گیا تاہم متحدہ عرب امارات کے اسرائیل سے کیے جانے والے حالیہ معاہدے کے بعد دونوں ممالک میں تناو¿ بڑھ گیا ہے۔
 
ایران نے ایک بار پھر باور کرایا ہے کہ متحدہ عرب امارات کا اسرائیل کے ساتھ دوستی کا اعلان ناقابل قبول ہے۔