عمر اکمل نے بھی پابندی فیصلے کیخلاف عالمی ثالثی عدالت سے رجوع کرلیا

لاہور۔پاکستان کرکٹ ٹیم کے مڈل آرڈر بلے باز عمر اکمل نے ڈیڑھ سالہ پابندی کے فیصلے کیخلاف عالمی ثالثی عدالت میں اپیل دائر کر دی ہے۔

 نجی خبر رساں ادارے کے مطابق عمر اکمل نے ڈیڑھ سالہ پابندی کے فیصلے کیخلاف عالمی ثالثی عدالت میں اپیل دائر کی ہے جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ڈیڑھ سالہ پابندی کو ختم کیا جائے۔

عمر اکمل کے وکیل کا کہنا ہے کہ عمر اکمل کو انصاف کا موقع فراہم نہیں کیا گیا اور اس کیس میں انہیں دفاع سے محروم رکھا گیا۔

 یاد رہے کہ مڈل آرڈر بلے باز عمر اکمل کو 2 مختلف مقامات پر فکسنگ کی پیشکش ہوئی تھی تاہم انہوں نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) اینٹی کرپشن یونٹ کو اس حوالے سے بروقت آگاہ نہیں کیا تھا جس پر پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 5ویں سیزن سے ایک روز قبل ان پر پابندی عائد کر دی گئی تھی۔