شمالی آئرلینڈ میں سائنسدانوں نے ایک مخصوص پروٹین کی نشاندہی کی ہے جو کہ ان کے بقول برین نیورانز جنریشن میں اہم کردارادا کرتا ہے۔
کوئینز یونیورسٹی بیلفاسٹ کے ایک ماہر ڈاکٹر وجے تیواری کا کہنا ہے کہ ہمارے مطالعے سے یہ معلوم ہوتا ہے کہ یہ پروٹین سب سے اہم کردار ہمارے جسم کے سب سے اہم خلیات میں سے ایک یعنی نیوران کی پیدائش کے دوران ادا کرتا ہے۔
ان کا مذید کہنا ہے کہ ہمیں امید ہے کہ اس دریافت سے دماغی عارضوں جیسے ڈپریشن کی ابتدائی تشخیص ، اور بہتر علاج کی راہ ہموار ہوگی۔
جرمنی میں سنٹر فار ریجنریٹیو تھراپیس ڈریسڈن کے اشتراک سے ایک ٹیم نے دریافت کیا ہے کہ دماغ کی نشوونما کے دوران ایک مخصوص وقت اور مقام پر نیوران کی جنریشن میں مخصوص پروٹین کس طرح اہم کردار ادا کرتا ہے۔ مطالعہ کے نتائج جینز اینڈ ڈویلپمنٹ جریدے میں شائع ہوئے ہیں۔