ساتھی کرکٹرز نے نسیم شاہ کی عرفیت للی شاہ رکھ دی۔
آسٹریلیا کے عظیم فاسٹ بولر ڈینس للی نے1971 سے 1984 کے درمیان 70 میچز میں 355 وکٹیں حاصل کی تھیں، الیکشن میں مشابہت کی وجہ سے ساتھی کرکٹرز نسیم شاہ کو للی شاہ پکارتے ہیں۔
پیسر کا کہنا ہے کہ آسٹریلوی کرکٹر بہت بڑے لیجنڈ ہیں، میں تو بس بولنگ کرتا ہوں، پوری کوشش اور اگر ان سے زیادہ نہیں تو ان جتنی محنت کرکے نام بناؤں گا، انھوں نے کہا کہ اسکواڈ کا سب سے چھوٹا رکن ہونے کے باعث تمام سینئر پلیئرز مجھ سے بہت پیار کرتے ہیں۔