بابر اعظم کی انگلش ٹی ٹوئنٹی بلاسٹ ٹورنامنٹ میں شرکت کا امکان پیدا ہو گیا۔
پاکستان کی انگلینڈ کے ساتھ سیریز ختم ہونے پر بابر اعظم سمرسٹ کو جوائن کر سکتے ہیں، کورونا وائرس کی وجہ سے غیر یقینی صورتحال پیدا ہونے پر سرے نے شاداب خان اور نارتھمپٹن شائرنے فہیم اشرف کے معاہدے ختم کر دیے تھے۔
سمرسٹ نے بابر اعظم کے ساتھ یہ سلوک نہیں کیا،انٹرنیشنل سیریز کی وجہ سے نوجوان بیٹسمین ٹی ٹوئنٹی بلاسٹ کے ابتدائی 3 یا 4 میچز نہیں کھیل پائیں گے۔ بعد ازاں وہ پورے ایونٹ میں شرکت کر سکتے ہیں مگر اس کیلیے ان کو پی سی بی کی جانب سے این او سی درکار ہوگا۔
مجوزہ شیڈول کے مطابق پاکستان کا ڈومیسٹک ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ ستمبر کے آخر میں ہونا ہے، بابر اعظم کو اس سے چھوٹ دی جائے تو وہ انگلینڈ میں میچز کھیل سکیں گے۔