یاسر شاہ گیند کو تھوک لگاتے ہوئے پکڑے گئے، ویڈیو وائرل

 

ساؤتھمپٹن۔پاکستان کرکٹ ٹیم کے لیگ سپنر یاسر شاہ نے باؤلنگ کراتے ہوئے غیر ارادی طور پر ہاتھ پر تھوک لگا لیا اور ان لمحات کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔

ڈوم سبلی کو آؤٹ کرنے کے بعد نئے بلے باز جو روٹ کا انتظار کرنے کے دوران گیند پر تھوک لگانے سے پہلے یاسر شاہ کو فوراً ہی احساس ہوا تو ہاتھ پتلون سے صاف کر لیا۔

یاسر شاہ نے تو تھوک لگا کر ہاتھ صاف کرلیا لیکن کیمرے سب کچھ دیکھا لیا، کورونا کے پیش نظر گیند پر تھوک لگانا ممنوع ہے۔


اس سے قبل کورونا وبا کے دوران نئے قوانین نافذ ہونے کے بعد انٹرنیشنل کرکٹ میں گیند کو تھوک لگانے کا پہلا واقعہ انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کے مابین ٹیسٹ میچ میں پیش آیا تھا۔


ویسٹ انڈیز کے خلاف مانچسٹر میں ٹیسٹ کے چوتھے روز انگلش ٹیم کے اوپنر ڈومینک سبلی نے غلطی سے بال کو تھوک لگا دی تھی۔ آن فیلڈ امپائرز نے بال کا معائنہ کر کے بال کو ڈس انفیکٹ کیا تھا۔