جاوید میاندادکی عمران خان پر پہلے کڑی تنقید، اب معافی مانگ لی


لاہور۔پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان جاوید میانداد نے اپنے سابق کپتان عمران خان سے معافی مانگ لی۔

جاوید میانداد نے ایک وڈیو میں عمران خان پر کڑی تنقید کی تھی لیکن اب جاوید میانداد نے یہ کہہ کر یو ٹرن اختیار کرلیا کہ وہ جذباتی ہوگئے تھے۔


پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان جاوید میانداد نے پچھلے دنوں سوشل میڈیا پر اپنے ایک وڈیو میں عمران خان پر کڑی تنقید کی تھی اور ساتھ ساتھ سیاست میں بھی آنے کا اعلان کردیا تھا۔

مگر حال ہی میں ایک ٹی وی انٹرویو میں جاوید میانداد نے یوٹرن لے کر کہا کہ وہ جذباتی ہوگئے تھے، اپنے بیان پر عمران خان سمیت ہر اس شخص سے معافی مانگتے ہیں جس کو ان کی بات سے تکلیف پہنچی۔

واضح رہے کہ میانداد کے دونوں بیانات کے درمیان ایک اہم ڈویلپمنٹ ان کے بھانجے فیصل اقبال کی پاکستان کرکٹ بورڈ میں بطور ریجن کوچ تقرری ہے۔