جو بائیڈن صدر منتخب ہوگئے تو چین امریکہ کا مالک بن جائے گا، ٹرمپ
واشنگٹن۔ مریکی صدارتی مہم میں سیاسی پارہ انتہا کو چھونے لگا۔ صدر ٹرمپ نے ورجینیا انتخابی ریلی میں ڈیموکریٹک امیدوار جوبائیڈن پر الزامات کی بوچھاڑ کر دی۔
انہوں نے کہا کہ جو بائیڈن منتخب ہوگئے تو چین امریکہ کا مالک بن جائے گا۔
اس سے قبل نیشنل کنونشن میں ڈیموکریٹ رہنماؤں نے بھی ٹرمپ کے دوبارہ انتخاب کو تباہی قرار دیا تھا۔