انگلینڈ نے 583رنز پر اننگ ڈیکلیئر کردی، پاکستان کے 24رنز پر 3کھلاڑی آؤٹ 

 


ساؤتھمپٹن۔ پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیموں کے درمیان کھیلے جانے والے تیسرے ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز انگلینڈ کے ٹیم 583رنز 8کھلاڑی پر ڈیلکلیئر کردی ہدف کے تعاقب میں پاکستانی ٹیم صرف 24رنز پر  بابر اعظم سمیت 3وکٹیں گنوا بیٹھی۔ 

ساؤتھمپٹن میں جاری پاکستان اور انگلینڈ کے تیسرے ٹیسٹ میچ کے دوران انگلش بلے بازوں نے پاکستانی باولروں کا مزید بھرکس نکال دیا۔
 
زیک کرولی تاریخ ساز اننگ کھیلنے کے بعد 267 رنز بنا کر آوٹ ہوئے۔ یہ ان کا ڈیبیو میچ ہے۔ جبکہ بٹلر بھی سینچری اسکور کر کے نمایاں رہے۔

اس سے قبل انگلینڈ اور پاکستان کے درمیان کھیلے جانے والے تیسرے اور آخری ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز کا کھیل بارش کے باعث روک دیا گیا تھا۔اس وقت انگلینڈ کی ٹیم چار وکٹوں کے نقصان پر 336 رنز بنا چکی تھی اور کریز پر زیک کرولی اور جاز بٹلر موجود تھے۔ بعد ازاں اننگ کا آغاز ہونے پر دونوں بلے بازوں نے دوبارہ سے دھواں دار بیٹنگ کی۔ 

قومی کرکٹ ٹیم کی جانب سے یاسر شاہ، شاہین شاہ آفریدی اور فواد عالم نے دو دو وکٹیں حاصل کی ہیں۔ خیال رہے کہ زیک کرولی کی شان دار بیٹنگ کی بدولت انگلینڈ نے تیسرے ٹیسٹ میچ کے پہلے روز 4 وکٹوں کے نقصان پر 332 رنز بنا لیے تھے۔

 

واضح رہے کہ تین میچوں کی سیریز میں میزبان ٹیم انگلینڈ کو 0-1 کی برتری حاصل ہے۔ 10 سال کے دوران پہلی مرتبہ پاکستان انگلینڈ کے ہاتھوں ٹیسٹ سیریز میں شکست کے دہانے پر ہے۔