ٹی 20میں وکٹوں کی ٹرپل سنچری، سپنر راشد خان کمر عمر ترین اور تیز ترین کرکٹر بن گئے 

 

پشاو۔ افغانستان کے سپنر راشد خان ٹوئنٹی 20 وکٹوں کی ٹرپل سنچری مکمل کرنے والے کم عمر اور تیز ترین کرکٹر بن گئے۔

انہوں نے کیریبیئن لیگ کے دوران اپنے ہی سابق افغان کپتان محمد نبی کو آؤٹ کرکے اس سنگ میل پر پہنچے۔

 انھوں نے 21 برس اور 335 دن کی عمر جبکہ 213  میچز میں یہ اعزاز حاصل کیا۔

 واضح رہے کہ راشد خان افغانستان کی قومی کرکٹ ٹیم کے نہ صرف اہم ترین کھلاڑی ہیں بلکہ عالمی سطح پر لیگ کرکٹ میں بھی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے آئے ہیں خاص کر محدود اوورز کے میچ میں وہ بہترین باؤلر ثابت ہوئے ہیں۔