امریکہ میں پلازمہ سے کورونا مریضوں کا علاج کرنے کی اجازت 


واشنگٹن۔ امریکی حکومت نے بلڈ پلازما سے کورونا مریضوں کے علاج کے لیے ہنگامی اجازت نامہ جاری کر دیا ہے۔

 غیر ملکی خبر رساں ادافرے کے مطابق  یہ پلازما ان افراد سے حاصل کیا جاتا ہے، جو یہ بیماری لگنے کے بعد صحت یاب ہو چکے ہوتے ہیں اور جن میں کورونا وائرس کے خلاف اینٹی باڈیز پیدا ہو چکی ہوتی ہیں۔

 پلازما ایک سو سال سے زیادہ عرصے سے استعمال کیا جا رہا ہے اور اسے مریضوں کے لیے محفوظ سمجھا جاتا ہے۔

 تاہم ابھی تک یہ واضح نہیں ہے کہ کورونا مریضوں کو موت سے بچانے کے لیے پلازما کس قدر موثر ثابت ہوسکتا ہے