لزبن۔بائرن میونخ نے فائنل میں پیرس سینٹ جرمین کو ایک صفر سے شکست دے کر یوئیفا چیمپئنز لیگ جیت لی، کھیل کا واحد اور فیصلہ کن گول کنگسلے کومان نے سکور کیا۔
پرتگال کے دارالحکومت لزبن میں کھیلے گئے یوئیفاچیمپئنز لیگ کے فائنل میں بائرن میونخ نے پیرس سینٹ جرمین کو 0-1 سے شکست دی۔
کھیل کا واحد اور فیصلہ کن گول کنگسلے کومان نے میچ کے انسٹھویں منٹ میں سکور کیا۔
واضح رہے کہ جرمن کلب بائرن میونخ نے چھٹی بار یوئیفا چیمپئنز لیگ کا تاج اپنے نام کیا ہے۔