پاک زمبابوے سیریز ایک ہی وینیو پر کرانے کا فیصلہ 


لاہور۔زمبابوے کرکٹ ٹیم اکتوبر میں پاکستان کا دورہ کرے گی جبکہ ایک ہی وینیو پر سیریز کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، کرکٹ بورڈ شیڈول طے کررہا ہے۔

 تفصیلات کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان اور زمبابوے کرکٹ ٹیموں کی سیریز ایک ہی ویونیو پر کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، سیریز کے لیے لاہور اور راولپنڈی کے نام زیر غور ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ بائیوسیکور ماحول کی وجہ سے ایک ہی ویونیوپر میچز کھیلے جائیں گے، مختصر دورانیے کی سیریز لاہور میں ہونے کے امکانات زیادہ ہیں،

 پی ایس ایل کے باقی میچز بھی لاہور میں کرانے کی تجویز ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل میچ لاہور میں ہونے کی وجہ سے سیریز بھی لاہور میں ہونے کی امید ہے، پی ایس ایل کے باقی میچ نومبر میں کرائے جاسکتے ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ زمبابوے کرکٹ ٹیم مختصر دورانیے کی سیریز کے لیے اکتوبر میں پاکستان آئیگی، پاکستان اور زمبابوے کی ٹیموں میں 3 ون ڈے اور 3 ٹی ٹونٹی میچزکی سیریز شیڈول ہے۔

 پاکستان اور زمبابوے کے بورڈز سیریز کے شیڈول کو حتمی شکل دینے میں مصروف ہے۔