جیمز اینڈرسن 600وکٹیں حاصل کرنے والے پہلے فاسٹ بالر بن گئے 

 

ساؤتھمپٹن۔انگلش کرکٹر جیمز اینڈرسن چھ سو وکٹیں حاصل کرنے والے دنیا کے پہلے فاسٹ بالر بن گئے۔ اینڈرسن نے یہ اعزاز ایک سو چھپن ویں ٹیسٹ پاکستان کے خلاف کپتان اظہر علی کی وکٹ لے کر حاصل کیا۔ 

اینڈرسن نے اپنے کیریئر میں چھبیس رن کی اوسط سے 600 وکٹیں حاصل کیں۔ اڑتیس سالہ جیمز اینڈرسن ٹیسٹ کے چوتھے کامیاب ترین باؤلر ہیں۔


ان سے پہلے تین سپنرز مرلی دھرن(800)، شین وارن(708) اور انیل کمبلے(619) یہ اعزاز حاصل کرچکے ہیں۔

 مرلی دھرن آٹھ سو ٹیسٹ وکٹیں لینے والے واحد بالر ہیں، لیجنڈری آسٹریلوی لیگ سپنر شین وارن،مرلی دھرن کے ساتھ سات سو کلب کے ممبر ہیں۔