دورہ انگلینڈ کے دوران ایک اچھی اننگز نے کپتان اظہر علی کی ناکامیوں پر پردہ ڈال دیا۔
تیسرے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں ناقابل شکست 141 رنز کی بدولت اظہر علی اپنی ٹیم کی جانب سے سیریز کے ٹاپ اسکورر بن گئے، انھوں نے 210 رنز 52۔50 کی اوسط سے بنائے، بابر اعظم نے 48۔75 کی ایوریج سے 195، محمد رضوان نے 40۔25 کی اوسط سے 161، شان مسعود نے 35۔80 کی ایوریج سے 179 رنز اسکور کیے، عابد علی 27۔80 کی اوسط سے 139 رنز بنا پائے، فواد عالم نے 2 اننگز میں 21 رنز اسکور کیے۔
باولرز میں 11 وکٹوں کے ساتھ یاسر شاہ ٹاپ پر رہے، محمد عباس اور شاہین آفریدی نے 5، 5 وکٹیں لیں، نسیم شاہ نے 3 جبکہ فواد عالم اور شاداب خان نے 2، 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔