رات میں بجلی بنانے والے”اینٹی سولر پینل“تیار


پشاور . سائنسدانوں نے رات کے وقت بجلی بنانیوالے ”اینٹی سولر پینل“ تیار کرلئے ہیں‘ اینٹی سولر پینل رات کے وقت زمین کی گرمی سے بجلی بنائیں گے اور صاف توانائی کا ایک ذریعہ بنیں گے۔

 ماہرین کا کہنا ہے کہ سولر پینل سورج کی روشنی سے ٹھنڈے ہوتے ہیں اور اس سے بجلی بناتے ہیں جبکہ اینٹی سولر پینل رات کے وقت زمین سے نکلنے والی ریڈی ایشن سے ٹھنڈے ہوتے ہیں اور اس سے بجلی بناتے ہیں۔ 

محققین کا کہنا ہے کہ اینٹی سولر پینل عموماً سورج سے بجلی بنانیوالے سولر پینلز کی ایک چوتھائی بجلی بنانے کی صلاحیت رکھتے ہیں تاہم ابھی تجربات جاری ہیں۔