ہنڈائی نے الیکٹرک گاڑی کا نیا ماڈل 2025 آئیونک صارفین کیلئےمتعارف کرادیا۔
اس الیکٹرک گاڑی میں زیادہ بڑی بیٹریز اور یہ گاڑی ہر قسم کے چارجنگ سٹیشن پر چارج ہوسکے گی، ہنڈائی کی نئی آئیونک 2025 امریکا بھر میں موجود17ہزار چارجنگ سٹیشنز پر کسی بھی جگہ چارج کی جاسکے گی۔
خیال رہے ٹیسلا کے علاوہ ہر الیکٹرک گاڑی کو اڈاپٹر کے بغیر چارج نہیں کیا جاسکتا کیونکہ ان گاڑیوں کے چارجنگ پورٹ نارتھ امریکن چارجنگ سٹینڈرڈکے مطابق نہیں ہیں۔
تاہم اب ہنڈائی کی آئیونک 5کو چارجنگ سٹیشنز پر کسی بھی اڈاپٹر کی ضرورت نہیں ہو گی کیونکہ گاڑی کے مالکان کو ایک ڈونگل فراہم کیا جائے گاجو کمبائن چارجنگ سسٹم کی مدد سے کسی بھی چارجنگ سٹیشن سے گاڑی کو چارج کرسکیں گے۔
اس گاڑی میں بڑی اور طاقتور بیٹریز لگائی گئی ہیں،جسکی بدولت ہنڈائی کی آئیونک 5 اب ایک ہی چارج میں240میل کا فاصلہ باآسانی طے کرسکے گی جبکہ لانگ رینج پلس ایک چارج میں 310 میل کا فاصلہ طے کرسکے گی۔
ہنڈائی کی آئیونک 5کی سب سے بڑی خاصیت یہ ہے کہ اس میں فورڈ مستانگ کی طرز پر آف روڈ پیکیج متعارف کرایا گیا ہے۔