یوٹیوب نے ایک اور اہم اے آئی ٹول متعارف کرادیا

کیلیفورنیا: یوٹیوب نےایک نیا اے آئی ٹربل شوٹنگ ٹول متعارف کرایا ہے جو صارفین کو ہیک ہونے والے اکاؤنٹس واپس حاصل کرنے میں مدد دے گا۔

اے آئی چیٹ بوٹ “سپورٹ اسسٹنٹ” صارفین کے لئے اپنے لاگ ان کو دوبارہ محفوظ کرنے اور ہیک ہونے کے بعد اپنے اکاؤنٹ کو واپس حاصل کرنے کے لئے ایک گائیڈ کے طور پر کام کرے گا۔

اہل صارفین “ہمارے ہیک شدہ چینل اسسٹنٹ کے ساتھ چیٹ کیجئے” بٹن پر کلک کرکے یوٹیوب ہیلپ سینٹر میں ٹول تک رسائی حاصل کرسکیں گے۔

آپشن کے انتخاب کے بعد چیٹ بوٹ صارف سے ان کے اور ان کے اکاؤنٹ کے بارے میں سوالات کی ایک سیریز پوچھے گا تاکہ ان کے گوگل لاگ ان کو محفوظ کیا جاسکے اور ہیکر کی طرف سے چینل میں کی گئی کسی بھی تبدیلی کو ختم کیا جاسکے۔

اس کے بعد یہ ٹول صارف کی حوصلہ افزائی کرے گا کہ وہ مستقبل میں ہیک ہونے کے خطرے کو کم کرنے کے لئے اپنے اکاؤنٹ کی سیکیورٹی کو مضبوط بنائے۔

نیا ٹول فی الحال صرف انگریزی میں دستیاب ہے اور ٹول کے اندر کچھ مخصوص فیچر صرف “خاص صارفین” کے لئے دستیاب ہیں۔ تاہم، گوگل کی ذیلی کمپنی یوٹیوب مستقبل میں اس فیچر کو تمام صارفین کے لیے دستیاب کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔