پشاور۔محکمہ صحت نے ہسپتالوں میں مریضوں کو طاقت کی ادویات رگ کے ذریعے تجویز کرنے پر پابندی لگا دی گئی ہے
ذرائع کے مطابق ڈاکٹروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ ایمرجنسی شعبہ میں رگ کے ذریعے براہ راست طاقت کی ادویات دینے سے گریز کیا جائے اگر بہت ہی ضروری ہو تو گائنی وارڈ میں آئرن مریضوں کو دیا جاسکتا ہے
اس بات کی بھی ممانعت کی گئی ہے کہ مریضوں کو ادویات باقاعدہ طور پر لکھ کر اور ہسپتال میں دستیاب ادویات دی جائیں اور ایک فارمولے والی ادویات دینے سے اور باہر سے لانے سے بھی گریز کیا جائے‘
واضح رہے کہ وزارت قومی صحت نے گزشتہ ماہ فوڈ سپلیمینٹ بطور ادویہ تجویز کرنے پر بھی پابندی لگادی تھی جس کی توثیق محکمہ صحت نے بھی کردی تھی۔