ٹی 20 بلاسٹ‘بابر اعظم سمرسیٹ کی نمائندگی کرینگے

 


لندن۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز بلے باز و مختصر فارمیٹ کے کپتان بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی بلاسٹ کرکٹ ٹورنامنٹ کے لئے سمرسیٹ کی جانب سے کھیلیں گے اس سلسلے میں کلب نے تصدیق کر دی ہے

 کلب ترجمان کے مطابق بابر اعظم پہلے ہی سے انگلینڈ کے خلاف سیریز کے لئے موجود ہیں اور وہ ٹی ٹوئنٹی سیریز ختم ہوتے ہی دو ستمبر سے سمرسیٹ جوائن کرلیں گے اور وہ چار اکتوبر تک سمرسیٹ کے ڈسپوزل پر رہیں گے وہ سات سے دس میچ کھیل سکیں گے اس سلسلے میں معاہدہ طے پا چکا ہے۔