قومی ٹیم کے سابق کپتان محمد حفیظ کا کہنا ہے کہ ذاتی کارکردگی اپنی جگہ ٹیم کے ہارنے پر مایوسی ہوئی۔
قومی ٹیم کے آل راؤنڈر محمد حفیظ نے انگلینڈ کیخلاف دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں شکست کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پچ کو دیکھتے ہوئے 175 رنز کا ٹوٹل بھی محفوظ نظر آرہا تھا، افسوس کی بات ہے کہ 195رنز کرکے بھی ہار گئے،جو بھی پرفارمنس ہو، مزا تب ہے کہ ٹیم بھی جیت جائے۔
انہوں نے کہا کہ دو ماہ سے انگلینڈ میں ہی تیاریاں بھی اچھی ہوئیں، پہلے میچ میں ایک اچھی پوزیشن میں تھے، دوسرے کا آغاز بھی اچھا کرتے ہوئے بہتر مجموعہ ترتیب دیا لیکن جیت کو گلے نہ لگاسکے، اگلے میچ کو ایک چیلنج سمجھ کر لیتے ہوئے سیریز برابر کرنا ہوگی۔