8 کروڑ میں فروخت ہونے والی، دنیا کی مہنگی ترین بھیڑ کے چرچے

 

 

 برطانیہ میں سنہرے رنگت والے فربہ بھیڑ کی فروخت نیلامی کے ذریعے 8 کروڑ 20 لاکھ روپوں میں کی گئی ہے جس کے بعد یہ اب تک کا سب سے مہنگا بھیڑ بن گیا ہے۔

برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق گلاسکو میں ڈبل ڈائمنڈ نامی بھیڑ کی نیلامی کی گئی جسے ایک شخص جیف ایکن نے 3 لاکھ 67 ہزار 500 پاؤنڈ میں خرید لیا جو کہ پاکستانی 8 کروڑ 20 لاکھ روپے بنتے ہیں۔ یہ بھیڑوں کی اعلیٰ نسل ٹیکسل سے تعلق رکھتا ہے۔

جیف ایکن نے اس بھیڑ کو اپنے دو شراکت داروں کی معاونت سے خریدا ہے جو فارمز چلاتے ہیں اور نایاب و خوبصورت جانوروں کے دلدادہ ہیں۔ جیف ایکن اس سے قبل بھی نایاب نسل کے جانوروں کو بھاری قیمتوں میں خرید چکے ہیں۔
جیف ایکن  نے بھیڑ کو بھاری قیمت میں خریدنے کی وجہ اس کا وزن، خوبصورتی اور اعلیٰ نسل سے تعلق رکھنے کے علاوہ اس میں تمام جیناتی خوبصورتی کا ہونا بتایا ہے۔ 2009 میں بھی ایک بھیڑ کو 2 لاکھ 30 ہزار پاؤنڈز میں فروخت کیا گیا تھا جو کہ ایک ریکارڈ تھا۔