لاہو ر۔ پنجاب میں پولیو کے دو مزید کیسز سامنے آئے، جس کے بعد صوبے میں پولیو سے متاثرہ بچوں کی تعداد 8ہوگئی۔
پنجاب میں پولیو کے مزید 2کیس رپورٹ ہوئے، پولیوکیسز ڈیرہ غازی خان اوربہاولپور میں سامنے آئے۔
پنجاب انسدادپولیو پروگرام نے کہا ہے کہ ڈی جی خان میں پولیو سے متاثرہ بچے کی عمر 8ماہ ہے، اس کے دونوں ہاتھ،پاں متاثرہوئے، تاہم متاثرہ بچہ وفات پاگیا۔
بہاولپور میں 13 سالہ بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی۔