تیسرا ٹی 20، پاکستان نے انگلینڈ کو شکست دیدی،سیریز برابر

 

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان نے انگلینڈ کو شکست دے دی جس کے بعد تین میچوں کی سیریز برابر ہوگئی۔

 

انگلینڈ کے دورے پر موجود پاکستان کرکٹ ٹیم اور انگلینڈ کے درمیان تین میچوں کی ٹوئنٹی ٹوئنٹی سیریز کا تیسرا میچ مانچسٹر میں شروع ہوا جس میں ٹاس جیت کر پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے چار کھلاڑیوں کے نقصان پر 190 رنز اسکور کیے۔

 

جواب میں انگلش ٹیم 185 رنز بناسکی اور اس کے 8 کھلاڑی آؤٹ ہوئے۔ انگلش کھلاڑی معین علی چھائے رہے جنہوں ںے 61 رنز اسکور کیے جن میں چار چھکے اور چار چوکے شامل ہیں۔ دیگر نمایاں کھلاڑیوں میں بینٹن نے 46، ملین نے 7، مورگن نے 10، بلنگس نے 26، گریگوری نے 12 رنز اسکور کیے۔

 

واضح رہے کہ پاکستان اور انگلینڈ نے تین میچوں کی سیریز میں دونوں ٹیموں نے ایک ایک میچ جیتا جب کہ ایک ٹی ٹوئنٹی میچ بارش کے سبب بے نتیجہ ختم ہوگیا تھا۔