بی آر ٹی بس میں پھر آگ بھڑک اٹھی، چند دنوں میں دوسرا واقعہ

 

پشاور۔بی آر ٹی کی بس میں آگ لگنے کا دوسرا واقعہ پیش آگیا۔ تفصیلات کے مطابق حیات آباد فیز6 میں بی آر ٹی بس میں اچانک آگ بھڑک اٹھی۔

 اطلاع ملتے ہی ریسکیو1122 کی فائر فائٹرز اور ویکل نے موقع پر پہنچ کر آگ بجھانے کا عمل شروع کردیا اور جلد ہی فائر فائٹرز نے بس پر لگی آگ پر قابو پالیاجبکہ واقعہ کے د وران کسی قسم کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ آگ لگنے کی وجوہات تاحال سامنے نہ آسکیں۔ 

یاد رہے کہ گزشتہ دنوں بھی بی آر ٹی بس کی چھت پر آگ لگی تھی جسے بعد ازاں بیٹریوں میں خرابی قرار دیا گیا تھا۔