پاکستان اور انگلینڈ کے مابین تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں بابر اعظم اور حارث رؤف میں گرما گرمی ہوگئی۔
انگلینڈ کے خلاف تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ کے آخری اوور میں میزبان ٹیم کو 17رنز درکار تھے،پیسر نے 4 گیندوں پر 5رنز دیے اور صورتحال مکمل کنٹرول میں نظر آرہی تھی کہ انھوں نے بیک آف لینتھ بال کرائی جس پر ٹام کیوران نے چھکا جڑ کر سنسنی پھیلا دی، مزید ایک چھکا انگلینڈ کی فتح پر مہر ثبت کردیتا۔
بابر اعظم نے حارث رؤف کو ڈانٹ دیا،بہرحال پیسر نے اگلی گیند یارکر کرائی جس پر کوئی رن نہیں بنا اور پاکستان 5رنز سے سرخرو ہوا۔ اس بار حارث رؤف نے جارحانہ رویہ اختیار کرتے ہوئے کپتان کیخلاف غصہ نکال لیا۔
بعد ازاں پریس کانفرنس میں بابر اعظم نے کہا کہ حارث نے ایک خراب گیند کی جویارکر ہونا چاہیے تھی، میں نے کہا کہ کوئی بات نہیں کھیل میں ایسا ہوجاتا ہے، بہرحال انھوں نے کم بیک کرتے ہوئے اگلی گیند اچھی کرائی۔