پلاٹ الاٹمنٹ ریفرنس، نواز شریف کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری 

 

لاہور۔لاہور کی احتساب عدالت نے پلاٹ الاٹمنٹ ریفرنس میں نواز شریف کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے وزارت خارجہ کو لندن میں پاکستانی ہائی کمیشن کے ذریعے نواز شریف کے ناقابل ضمانت وارنٹ پر عمل درآمد کروانے کا حکم دے دیا۔

لاہور کی احتساب عدالت کے جج اسد علی نے نواز شریف سمیت دیگر کیخلاف غیر قانونی پلاٹ الاٹمنٹ ریفرنس کی سماعت کی۔

  نجی ٹی وی کے مطابق ماڈل ٹاؤن تھانہ کے انسپکٹر بشیر احمد نے نواز شریف کے وارنٹ گرفتاری کی رپورٹ عدالت میں پیش کی جس میں کہا گیا کہ نواز شریف ماڈل ٹاؤن رہائشگاہ پر موجود نہیں ہے اور مسلم لیگ(ن) کے ڈپٹی سیکرٹری عطا تارڑ نے نواز شریف کے بیرون ملک ہونے کی تصدیق کی ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ نواز شریف کی رائیونڈ رہائشگاہ پر انکے سیکرٹری نے کہا کہ نواز شریف چھ ماہ سے بیرون ملک ہیں۔ احتساب عدالت نے میر شکیل کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع کرتے ہوئے نواز شریف کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔