لندن۔ انگلینڈ کے مایہ ناز باؤلر جیمز اینڈرسن نے پاکستانی ٹی 20 کپتان بابراعظم کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں بابر اعظم کو باؤلنگ نہیں کروانا چاہتا۔
دنیا کے 5 بہترین باؤلرز میں سے ایک 38 سالہ جیمز اینڈرسن نے کہا ہے کہ بابراعظم کو کھیلتے ہوئے دیکھنا انہیں باؤلنگ کروانے سے زیادہ اچھا ہے۔
انہوں نے کہا کہ بابراعظم باؤلرز کو ایسا محسوس کرواتے ہیں کہ وہ سست ہورہا ہے اور میرے جیسے ایک میڈیم پیسر کیلئے سستی محسوس کرنا بالکل بھی مثالی نہیں ہے۔
جیمز اینڈریسن نے کہا میں بابراعظم کو باؤلنگ کروانے کے بجائے ان کی بیٹنگ دیکھنے کو ترجیح دوں گا، وہ ایسی خوبصورت بیٹنگ کرتے ہیں کہ دل کرتا ہے انہیں کھیلتا دیکھتے رہو۔