دورہ انگلینڈ کے بعد قومی کرکٹ ٹیم وطن واپس پہنچ گئی

 قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی دورہ انگلینڈ مکمل کرکے وطن واپس پہنچ گئے، ایئرپورٹ پر جذباتی مناظر بھی دیکھنے میں آئے، کرکٹرز اپنے بچوں سے مل کر خوشی سے نہال ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق انگلینڈ سے کرکٹرز لاہور ایئرپورٹ پہنچے، ون ڈے کپتان بابر اعظم، عماد وسیم، شاہین آفریدی کاؤنٹی کرکٹ کے باعث برطانیہ ہی میں قیام کریں گے، جبکہ شعیب ملک بھی انگلینڈ میں رہیں گے۔

وقار یونس انگلینڈ سے آسٹریلیا روانہ ہوگئے، قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ اور چیف سلیکٹر مصباح الحق پیر کوپریس کانفرنس کریں گے، اس دوران ٹیم کی کارکردگی اور مستقبل کے لائحہ عمل پر بات چیت کریں گے۔

ایئرپورٹ پر اظہر علی نے اپنے بیٹے کو گلے لگا کر پیار کیا جس کی ویڈیو وائرل ہے۔ اسی طرح وہاب ریاض ایئرپورٹ سے گھر جاتے ہوئے گاڑی میں اپنے بچوں سے محبت کا اظہار کررہے تھے۔

 

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں پاکستان ٹیم نے مانچسٹر میں کھیلے جارہے سیریز کے آخری میچ میں کامیابی حاصل کرکے دورے کا اختتام کامیابی سے کیا اور ٹی ٹوینٹی سیریز 1-1 سے برابر کی، محمد حفیظ کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا تھا۔