بابر اعظم کی شرٹ پر شراب کا لوگو اگلے میچ میں ہٹا دیا جائے گا

 

 بابر اعظم کی شرٹ پر شراب کا لوگو اگلے میچ میں ہٹا دیا جائے گا۔

انگلش  ٹی ٹوئنٹی بلاسٹ ٹورنامنٹ میں سمرسٹ کی نمائندگی کرنے والے نوجوان بیٹسمین کی شرٹ پر موجود ایک مشہور الکوحل کمپنی کا لوگو غلطی سے موجود رہ گیا، ذرائع کا کہنا ہے کہ اس بات کا نوٹس لیے جانے کے بعد اگلے میچ سے قبل لوگو کو ہٹا دیا جائے گا۔

یاد رہے کہ ہاشم آملہ اور معین علی سمیت مسلمان کرکٹرز شراب تیار کرنے والی اسپانسر کمپنیز کے لوگو استعمال کرنے سے انکار کرتے رہے ہیں،انھوں نے اس وجہ سے ہونے والے مالی نقصان کی بھی پرواہ نہیں کی۔
دریں اثنا ووسٹر شائر کے خلاف انگلش ٹی 20ٹورنامنٹ کے اس میچ میں بابر نے 42رنز بنائے،سمرسٹ نے 16رنز سے کامیابی حاصل کر لی۔