لنکا پریمیر لیگ 14 نومبر سے شروع ہوگی

 

 کولمبو۔سری لنکا کرکٹ (ایس ایل سی) نے ایک ریلیز میں کہا ہے کہ فرنچائزڈ ٹی ٹونٹی لیگ”لنکا پریمیر لیگ 2020ء“کا افتتاحی ایڈیشن 14نومبر سے سری لنکا میں شروع ہوگا اور فائنل سمیت 23 میچز کے بعد  6 دسمبر کو اختتام پذیر ہوگا۔

 ابتدائی طور پر ایل پی ایل 28 اگست سے 20 ستمبر کے درمیان کھیلا جانا تھا تاہم اسے کووڈ۔19 کی عالمگیر وبا کے مسلسل عدم استحکام کی صورتحال کی وجہ سے ملتوی کر دیا گیا تھا۔

 ایل پی ایل تین بین الاقوامی مقامات پر کھیلا جائیگا۔