کو رونا ویکسین اکتوبر تک مارکیٹ میں آسکتی ہے، امریکی صدر

واشنگٹن۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے  کہا ہے  کہ کورونا ویکسین اکتوبر کے مہینے میں مارکیٹ میں آسکتی ہے۔

انہوں نے بیان میں کہا کہ الیکشن تک میری قیادت میں کورونا ویکسین تیار کر لی جائے گی، اس کام میں 2 سے 3 سال لگ سکتے تھے، ہم نے انتہائی کم وقت میں کام کیا۔

 ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ویکسین بہت محفوظ اور موثر ہے، دنیا خوش ہوجائے گی۔

انہوں نے انتخابی حریف جو بائیڈن پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بائیڈن کو ویکسین مخالف بیان پر معافی مانگنی چاہئے۔

امریکی صدر نے مزید کہا کہ بائیڈن اہل شخص نہیں، وہ امریکا اور اس کی معیشت کو تباہ کر دیں گے۔