پاکستان میں کورونا ویکسین کا ٹرائل اگلے 10 ماہ میں شروع ہوگا، اسد عمر 


 اسلام آباد۔ وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا ہے کہ پاکستان میں کورونا ویکسین کا ٹرائل اگلے10 میں شروع ہوگا، پاکستان میں چین کی تیار کردہ ویکسین کے ٹرائل کا تیسرا مرحلہ ہوگا، جس میں پاکستان بھی شامل ہوگا۔ 

انہوں نے ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ پاکستان چین کی تیار کردہ کورونا ویکسین کے تیسرے مرحلے کے ٹرائل میں شامل باقاعدہ شامل ہوگا۔جبکہ پاکستان میں کورونا ویکسین کے ٹرائل کا تیسرا مرحلہ اگلے دس روز میں شروع ہوجائے گا۔

 پاکستان آکسفورڈ یونیورسٹی کی ویکسین کی تیاری میں بھی شراکت دار ہے۔ آکسفورڈ یونیورسٹی کے ٹرائل میں بھی پاکستان حصہ دار ہے۔ اسی طرح چین ہمارا دوست ملک ہے، جبکہ پاکستان اور چین ایک دوسرے پر زیادہ انحصار بھی کرتے ہیں۔لہٰذا پاکستان میں چینی ویکسین کو اہمیت دی جارہی ہے۔

دوسری جانب روس نے بھی کورونا وائرس کی توڑ کیلئے تیار ویکسین تیار کرلی ہے۔ ویکیسن کی پہلی کھیپ ملک کے مختلف خطوں میں بھی تقسیم کے لئے بھیجی ہے۔