غیر معیاری ہینڈ سینی ٹائزر سے کینسر کا خدشہ،امریکی جریدے کے رپورٹ

امریکی جریدے فوربز میں شائع ہونے والی تحقیقی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ غیر معیاری سینیٹائزر کے استعمال کی وجہ سے شہریوں کے ہاتھ کی جلد متاثر ہورہی ہے جس سے کینسر کا خدشہ بھی ہے۔

مزید پڑھیں: امریکی شہری سینیٹائزر پینے سے گریز کریں کیونکہ۔۔ ادارے نے خبردار کردیا

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایک صحافی نے سینیٹائزر بنانے والی کمپنی کے اعلیٰ افسر سے بات کی اور اس خدشے کا اظہار کیا جس نے جواب دیا کہ آپ کو گھبرانے کی ضرورت نہیں کیونکہ سب کچھ اچھا اور معمول کے مطابق ہے۔

رپورٹ میں لکھا گیا ہے کہ الکحل کی زیادہ مقدار والے سینیٹائزر کے استعمال کی وجہ سے ہاتھوں کی جلد نہ صرف متاثر ہوتی ہے بلکہ اُن میں شامل کیمیکلز جسم پر ایسے اثر انداز ہوسکتے ہیں جس سے کینسر کا مرض لاحق ہونے کا خطرہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بڑی کامیابی، پاکستان میں بنے سینیٹائزر اور ماسک ایکسپورٹ ہونے لگے

اس ضمن میں فوربز کی تحقیقاتی ٹیم نے مختلف کمپنیوں کے سینیٹائزر ٹیسٹ کے لیے لیبارٹری بھی بھیجے جہاں اس بات کی تصدیق ہوئی کہ وہ خالص نہیں تھے بلکہ اُن میں کیمیکل اور الکحل کی زیادہ مقدار شامل کی گئی تھی جن کا استعمال مضر ہوسکتا ہے۔