انڈونیشیا، ماسک نہ پہننے پر قبر کھودنے کی سزادی جانے لگی

 

جکارتہ۔انڈونیشیا میں کورونا وبا کی روک تھام کے لیے عوامی مقامات پر فیس ماسک پہننے کی خلاف ورزی کرنے والے افراد کو’’قبر“ کھودنے کی سزا دی جانے لگی۔

انڈونیشیا کے مشرقی صوبے جاوا کے نگابیتن گاؤں میں 8 افراد نے چہرے پر ماسک پہننے سے انکار کیا تو انہیں کورونا متاثرین کے لیے قبریں کھودنے کی سزا دی گئی لیکن ان میں سے صرف 2 افراد ہی قبریں کھودنے کے لیے پہنچے اور اپنی سزا مکمل کی۔

سیریم کے ضلعی سربراہ سوونو کا کہنا ہے کہ ’اس وقت قبر میں کھدائی کرنے والے صرف تین افراد ہی موجود ہیں لہٰذا میں نے سوچا کہ ماسک نہ پہننے والوں کو ان کے ساتھ کام کرنے کے لیے تیار کرسکتا ہوں۔

انہوں نے بتایا کہ ’امید ہے اس سزا سے عوام فیس ماسک پہننے کی پابندی کریں گے اور کورونا وبا کے کیسز کی تعداد میں کمی آئے گی۔

واضح رہے کہ انڈونیشیا میں کورونا کیسز کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے، جس کے سبب حکام کو شہریوں کی حفاظت کے لیے اس طرح کے اقدامات اٹھانا پڑ رہے ہیں