کسانوں کے زیر استعمال مصنوعی کھاد ، اور کیمیکل اجزاءامونیم سلفیٹ ، سوڈیم نائٹریٹ اور پوٹاشیم نائٹریٹ آب و ہوا کی تبدیلی میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ مصنوعی کھاد کو فصلوں پر لگانے کے بعد ، کیمیائی رد عمل کے نتیجے میں گرین ہاوس گیس نائٹروس آکسائڈ ، یا N2O پیدا ہوتا ہے۔ بین الاقوامی فرٹیلائزر ایسوسی ایشن کے مطابق نائٹروس آکسائڈ میتھین یا کاربن ڈایٰ آکسایٰڈ سے کہیں زےادہ گلوبل وارمنگ کا باعث بنتی ہے۔ نارویجن انسٹی ٹیوٹ برائے ایئر ریسرچ کے سینئر سائنس دان رونا تھامسن نے خبردار کیا ہے کہ نائٹروس آکسائڈکا اخراج پہلے کی نسبت بہت زیادہ ہے اور فضاءمیں اس کی مقدار بہت تیزی کے ساتھ بڑھ رہی ہے۔ تھامسن کے مطابق کسانوں کو مصنوعی کھاد کے استعمال میں کمی لانی ہوگی تب ہی ہم گلوبل وارمنگ کا باعث بننے والے گیسزکے پروڈکشن میں کمی لاسکیں گے۔