تقریبا چار سال کام کرنے کے بعد ،یونیورسٹی آف کولوراڈو (سی یو) کے محققین اور معالجین کے ایک گروپ نے رواں ہفتے کلینیکل کینسر ریسرچ میں ایک مقالہ شائع کیا۔ محققین اور معالجین کےگروپ نے نومبر 2016 میںاس پر کام کا آغاز کیا تاکہ بہتر اندازہ لگایا جاسکے کہ مریض کا ٹیومر، تھراپی پر کس طرح رسپانس دیتی ہے۔ یہتحقیقواضح کرتی ہے کہ کیمو تھراپی کے دوران اوویرین کینسر کے ٹیومر کی تشکیل میں کیا تبدیلی آتی ہے۔اویہ علاج معالجے میں کیا تعاون کرتا ہے۔ محققینکے مطابق یہ معلومات دیکھ بھال اور نگرانی کے عمل کومزید بہتر کرسکتی ہے اور ہر مریض کے لئے صحت سے متعلق طبی نقطہ نظر کی طرف ایک مثبتقدم اٹھائے گی۔