بیجنگ۔ چائنہ نیشنل فارماسیوٹیکل گروپ کارپوریشن کی بنیادی کمپنی چائنہ نیشنل بائیوٹیک گروپ(سی این بی جی)نے کہا ہے کہ چینی تیار کردہ کورونا ویکسین 2020 ء کے آخر تک مارکیٹ میں دستیاب ہوسکتی ہیں۔
سی این بی جی کے صدر یانگژاو ومنگ نے 2020 ژونگ گانکن فورم میں کہا کہ کمپنی کی طرف سے تیار کردہ کورونا وائرس پر قابو پانے کی دوا کے تجرباتی مراحل میں اب تک 40000 سے زائد افراد صحت یاب ہو چکے ہیں مزید 350000 افراد ہنگامی استعمال کیلئے ویکسین لے رہے ہیں۔
دونوں ویکسینز محفوظ اور موثرہیں۔ امید ہے کہ 2020 کے اختتام سے قبل یہ ٹیکے مارکیٹ میں آجائیں گے۔
یانگ نے یہ بھی کہا کہ سی این بی جی کی کورونا ویکسین کراس نیوٹرائزیشن ٹیسٹ کی بنیاد پر دنیا بھر میں کورونا وائرس سے بچاؤ کے لئے موثر ثابت ہوسکتی ہے۔
کورونا ویکیسین کی تیاری کے سلسلے میں سی این بی جی نے صرف دو ماہ میں اپنی پروڈکشن ورکشاپس قائم کیں۔ ورکشاپوں کی اصل صلاحیت ایک سال میں کوروناویکسین کی 300 ملین خوراکیں تیار کرنے کی ہیں۔