عالمی ادارہ صحت نے جڑی بوٹیوں سے کورونا کے علاج کی آزمائش منظور کرلی

کانگو: عالمی ادارہ صحت میں ماہرین کے ایک پینل نے کورونا وائرس کے علاج کیلئے جڑی بوٹیوں سے تیار کردہ روایتی افریقی دواؤں کی آزمائش شروع کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ یہ اعلان ہفتے کے روز اس ادارے کی ویب سائٹ پر جاری کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق عالمی ادارہ صحت میں روایتی طب (ٹریڈیشنل میڈیسن) کی علاقائی کمیٹی نے یہ منظوری دی ہے جس کے تحت ان روایتی نباتاتی ادویہ (ہربل میڈیسنز) کے ’’فیز تھری کلینیکل ٹرائلز‘‘ یعنی تیسرے مرحلے کی طبّی آزمائشوں کا طریقہ کار (پروٹوکول) بھی طے کرلیا گیا ہے۔ امید ہے کہ ان آزمائشوں کا سلسلہ بھی جلد ہی شروع ہوجائے گا۔

واضح رہے کہ کورونا وائرس کی عالمی وبا کے آغاز میں مڈغاسکر کے صدر آندرے ریجوئلینا نے ملیریا کی ایک روایتی نباتی دوا پی کر دعوی کیا تھا کہ یہی دوا کورونا وائرس سے بھی بچاتی ہے۔ بعد ازاں یہ بات غلط ثابت ہوئی۔

اس کے باوجود، نہ صرف افریقہ بلکہ ایشیا میں بھی ایسی درجنوں روایتی ادویہ ہیں جنہیں کووِڈ 19 کے علاوہ دوسری کئی بیماریوں کا مؤثر توڑ سمجھا جارہا ہے۔ تاہم جب تک ان دواؤں کی افادیت باقاعدہ سائنسی آزمائشوں (فیز تھری کلینیکل ٹرائلز) سے ثابت نہ ہوجائے، تب تک انہیں کووِڈ 19 کے علاج کےلیے تجویز نہیں کیا