سرچ انجن گوگل کی 22ویں سالگرہ،خصوصی ڈوڈل بھی جاری

پشاور۔ دنیا کے معروف ترین انٹرنیٹ سرچ انجن گوگل کی بائیسویں سالگرہ منائی گئی۔ گوگل نے اپنی سالگرہ پر ڈوڈل بھی جاری کیا۔

بائیس برس قبل سات ستمبر انیس سو اٹھانوے کو گوگل کا قیام عمل میں آیا۔

 اسٹینفورڈ یونیورسٹی کے دو طالبعلموں کی ایجاد آج انٹرنیٹ کی دنیا کا سب سے زیادہ استعمال ہونے والا سرچ انجن ہے‘ دوسروں کو معلومات دینے والا گوگل خود اپنی سالگرہ سے واقف نہیں۔ 

دو ہزار چھ سے اس نے اپنی سالگرہ ستائیس ستمبر کو منانا شروع کی تاہم اس سے قبل گوگل اپنی سالگرہ 26 ستمبر کو منارہا تھا۔

 گوگل نے اپنی چھٹی سالگرہ 7 ستمبر کو منائی تھی اور اس سے پہلے یہ سالگرہ 8 ستمبر کو منائی گئی تھی۔ 

گوگل نے 2013ء میں تسلیم کیا کہ اس نے چار مختلف تاریخوں پر سالگرہ منائی ہے تاہم اب یہ سالگرہ کئی سالوں سے 27 ستمبر کو ہی منائی جارہی ہے اور یہ وہ دن ہے جب گوگل نے 2002ء میں پہلی بار اپنی سالگرہ کیلئے ڈوڈل کا استعمال کیا تھا۔

 گوگل کو شروعات میں یاہو اور آسک جیویز جیسے مشکل حریفوں کا سامنا رہا تاہم اس نے جلد ہی ایک سیکنڈ کے دوران  63 ہزار ویب سرچز کے ساتھ سرچ انجن کی دنیا میں اپنا منفرد مقام بنا لیا۔

 گوگل کا لفظی مطلب آن لائن کسی چیز کو ڈھونڈنا ہے اور یہ دیکھتے ہی دیکھتے اتنا مقبول اور بڑے پیمانے میں استعمال ہونے لگا کہ 2006 ء میں آکسفورڈ انگلش لغت میں اسے شامل کر لیا گیا۔

 دنیا بھر میں موجود اس کے دفاتر میں قریباً پچاس ہزارسے زائد ملازمین کام کرتے ہیں۔