سال 2025 کی ٹاپ ٹرینڈنگ اسمارٹ فونز کی فہرست میں موٹورولا نے سام سنگ کو پیچھے چھوڑتے ہوئے پہلی پوزیشن حاصل کرلی ہے۔
موٹورولا کی نئی ڈیوائس "H60 پرو" نے لانچ سے پہلے ہی صارفین کی توجہ حاصل کرلی، جبکہ اس کی باضابطہ لانچنگ 30 اپریل کو متوقع ہے۔
اس ہفتے جاری ہونے والی ٹرینڈنگ فہرست کے مطابق موٹورولا H60 پرو نئی انٹری کے ساتھ پہلے نمبر پر آ گیا ہے۔
سام سنگ گلیکسی اے 56 دوسرے نمبر پر موجود ہے، جبکہ ون پلس 13 ٹی فائیو جی تیسرے، سام سنگ گلیکسی ایس 25 الٹرا چوتھے اور شیاؤمی ریڈمی ٹربو 4 پرو پانچویں نمبر پر ہیں۔
دیگر برانڈز میں آنر جی ٹی پرو فائیو جی، ویوو ایکس 200 الٹرا، شیاؤمی پوکو ایکس پرو، ایپل آئی فون 16 پرو میکس اور سام سنگ گلیکسی ایم 56 فائیو جی شامل ہیں، جو بالترتیب چھٹے سے دسویں نمبر پر موجود ہیں۔
