اوپن اے آئی نے اپنے ڈیپ ریسرچ فیچر کو مزید صارفین کے لیے دستیاب بنانے کے لیے ایک دلچسپ نیا لائٹ ورژن متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔ او4-منی ماڈل سے چلنے والا یہ ورژن اپنی تیز رفتاری اور مختصر لیکن معیاری جوابات کے ساتھ ریسرچ کا انداز بدلنے والا ہے۔
یہ لائٹ ورژن ویب پر براہِ راست سرچ کرسکتا ہے، تازہ ترین ڈیٹا حاصل کرسکتا ہے اور فوری جوابات فراہم کرسکتا ہے — اور یہ سب مفت۔ اوپن اے آئی کا کہنا ہے کہ اگرچہ یہ فیچر مکمل ڈیپ ریسرچ کی طرح ہیوی ڈیوٹی نہیں ہوگا، لیکن معیار پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔
اوپن اے آئی کا یہ اقدام تحقیق کو تیز، آسان اور ہر صارف کی دسترس میں لانے کی جانب ایک بڑا قدم سمجھا جا رہا ہے۔