سستے فون سے بہترین تصاویر لینے کے آسان طریقے

خوبصورت تصاویر لینے کے لیے مہنگے فون کی ضرورت نہیں! ایک سستا فون بھی آپ کی سوچ سے بڑھ کر کارکردگی دکھا سکتا ہے، اگر آپ کچھ اہم نکات پر عمل کریں۔

گرڈ لائن کا استعمال: گرڈ لائنز کو آن کرکے "تھرڈ رولز" کے اصول کے تحت اپنی فوٹوگرافی کو بہتر بنائیں۔ اپنے کیمرے کی سیٹنگ میں جا کر گرڈ لائنز کو فعال کریں تاکہ آپ تصویر کے موضوع پر توجہ مرکوز کر سکیں۔

قدرتی روشنی کا فائدہ: بہترین نتائج کے لیے مصنوعی روشنی کے بجائے قدرتی روشنی میں تصویریں کھینچیں، خاص طور پر طلوع اور غروب آفتاب کے وقت کے دوران۔

ٹائمر کا استعمال: ٹائمر کو برسٹ موڈ کے ساتھ جوڑ کر گروپ فوٹو یا سیلف پورٹریٹ کے بہتر شاٹس حاصل کریں۔

کیمرہ موڈز کا انتخاب: پورٹریٹ، نائٹ، پینوراما اور میکرو موڈز کو استعمال کرکے اپنی تصاویر کو منفرد بنائیں۔