سام سنگ کا نیا ماڈل لیک، قیمت اور فیچرز بے نقاب

سام سنگ نے گلیکسی ایس 25 ایج کی قیمتوں کو حادثاتی طور پر ویب سائٹ پر ظاہر کر دیا، حالانکہ اس کی لانچ 13 مئی کو متوقع تھی۔

لیک ہونے والی تفصیلات کے مطابق 256 جی بی ورژن کی قیمت 1678 کینیڈین ڈالر (تقریباً 3 لاکھ 37 ہزار پاکستانی روپے) اور 512 جی بی ورژن کی قیمت 1858 کینیڈین ڈالر (تقریباً 3 لاکھ 79 ہزار پاکستانی روپے) ہوگی۔

یہ قیمتیں سام سنگ کینیڈا کی ویب سائٹ کے فرینچ ورژن پر ایک ڈسکاؤنٹ پیج میں سامنے آئیں۔